افغانستان طالبان کا کیمپ پر قبضہ ،25فوجی جاں بحق 57یرغمال
کابل(آئی این پی )شمالی افغان صوبے فاریاب کے قصبے گورماچ میں طالبان نے ایک فوجی کیمپ پرحملہ کرتے ہوئے 25فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ 15کو زخمی کر کے وہاں موجوبقیہ د فوجیوں کو اسیر بنا لیا،طالبان کا دعویٰ ہے کہ حملے میں 43 فوجی ہلاک اور 17 زخمی ہیں جبکہ 57 کو اسیر بنایا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شمالی افغان صوبے فاریاب کے قصبے گورماچ میں طالبان نے ایک فوجی کیمپ پرحملہ کرتے ہوئے وہاں موجود فوجیوں کو اسیر بنا لیا۔شمالی افغان صوبے فاریاب کے قصبے گورماچ میں طالبان نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ طالبان نے اس حملے میں بھاری اسلحہ استعمال کرتیہوئے کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ ایک عسکری عہدے دار نے بتایا کہ کیمپ میں حملے کے وقت 70 فوجی موجود تھے جن میں سے 25کے قریب ہلاک اور15 زخمی ہیں جبکہ باقی کو طالبان نے اسیر بنا لیا ہے ۔ دریں اثنا ،طالبان نے اپنے بیان میں دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں 43 فوجی ہلاک اور 17 زخمی ہیں جبکہ 57 کو اسیر بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی تاجک سرحد سے ملحقہ علاقے میں ایک مسلح حملے کے دوران 12 سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے تھے ۔