ایران حکومتی بد انتظامیوں کی وجہ سے معاشی مسائل کا شکار ہے علی خامنہ ای

ایران حکومتی بد انتظامیوں کی وجہ سے معاشی مسائل کا شکار ہے علی خامنہ ای

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تہران (این این آئی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کے اقتصادی مسائل کی وجہ داخلی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومتی بدانتظامیوں کی وجہ سے ایران معاشی مسائل کا شکار ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے معاشی مسائل امریکی پابندیوں کی وجہ سے نہیں ہیں۔ تہران میں اپنی ایک تقریر میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ماہرین بتا رہے ہیں کہ مسائل کی وجہ خارجی نہیں داخلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی کارکردگی بہتر ہوئی تو پابندیوں کا کوئی خاص فرق ایرانی اقتصادیات پر نہیں پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -