ڈیرہ ،یاسر ذکریا ایڈووکیٹ کا قتل سہ روزہ سوگ کا اعلان
ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)سدرہ شریف میں یاسر زکریا ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔وکلاء کا عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان۔ ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر اور کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یاسر زکریا ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جمال عبد الناصر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انتظامیہ فی الفور قاتلوں کو گرفتار کرے۔اس سے قبل مقتول کے بھائی کامران زکریا کی رپورٹ یارک پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔