اردنی فورسزکا آپریشن،تین دہشت گردہلاک،متعددگرفتار

اردنی فورسزکا آپریشن،تین دہشت گردہلاک،متعددگرفتار

  

عمان (این این آئی)اردن کے وزیر داخلہ سمیر مبیضین نے کہاہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز نے سلط شہر کے واقعات میں اعلی درجے کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور 12 گھنٹوں سے کم وقت میں آپریشن مکمل کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری ترجمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مبیضین نے بتایا کہ دارالحکومت عَمّان کے مغرب میں واقع شہر سلط میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی ٹھکانوں پر حملوں کے حوالے سے دیگر دہشت گرد منصوبوں کا انکشاف بھی ہوا۔ وزیر داخلہ کے مطابق چھاپوں میں گرفتار ہونے والے افراد تکفیری فکر کے حامل ہیں۔ سلط میں دہشت گرد گروہ کی جانب سے چھپائے گئے دھماکا خیز آلات بھی برآمد کیے گئے ۔اس موقع پر اردن کی حکومتی ترجمان اور وزیر اطلاعات جمانہ غنیمات نے کہا کہ ہمیں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے اپنی حکمت عملی کو ترقی دینا ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیر گردش جھوٹی خبروں اور غیر درست ناموں کے سبب کارروائی میں رخنہ پیدا ہوا۔غنیمات کے مطابق سلط آپریشن کی پیش رفت کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو مسلسل آگاہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -