دس بسوں پر 200شامی مہاجرین کی لبنان سے وطن واپسی

دس بسوں پر 200شامی مہاجرین کی لبنان سے وطن واپسی

  

دمشق(این این آئی)درجنوں شامی مہاجرین لبنان سے وطن واپس پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنرل سکیورٹی کے محکمے کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ان شامی مہاجرین کو بسوں کے ذریعے شام واپس بھیجا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دس بسیں شامی مہاجرین کو لے کر لبنان کے سرحدی علاقے شیبعا پہنچیں، جہاں سے ان قریب دو سو مہاجرین کو شام میں ان کے دیہات پہنچایا جائے گا۔ مقامی حکام کے مطابق بعض شامی مہاجرین اپنی گاڑیوں پر بھی اپنے وطن واپس گئے۔ واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران قریب ڈیڑھ ملین شامی شہریوں نے لبنان میں پناہ لی تھی۔

مزید :

علاقائی -