صدر ٹرمپ کی نئی دفاعی پالیسی پر چین کا اظہار برہمی

صدر ٹرمپ کی نئی دفاعی پالیسی پر چین کا اظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارت تجارت نے امریکہ سے چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ معقول اور منصفانہ سلوک رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی نگرانی ،چین اور امریکہ کے صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون میں رکاوٹ نہ بنے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین نے یہ نوٹس کر لیا ہے کہ پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی قومی سلامتی کی نگرانی میں اصلاحات کی بل پر دستخط کئے ۔ یوں امریکہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمیٹی کی نگرانی کے اختیارات کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹرمپ امریکہ میں" غیرملکی سرکایہ کاری کے خطرے کی تشخیص کے جدید ایکٹ "کو " دو ہزار انیس کے مالی سال کے لئے قومی دفاع کے با اختیار بل " کا ایک حصہ بنایا گیا ہے جو ٹرمپ کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے ۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین مذکورہ ایکٹ کا جامع طور پر جائزہ لے گا اور مذکورہ قانون کے نافذ العمل ہونے کے بعد چینی صنعتی و کاروباری اداروں پر پڑنیوالے اثرات کا جائزہ لے گا۔

مزید :

علاقائی -