ون ویلرز کیخلاف کارروائی،50مقدمات درج،60گرفتار

ون ویلرز کیخلاف کارروائی،50مقدمات درج،60گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر بھر میں ون ویلرزکے خلاف کارروائی ہوئے 50مقدمات درج کر کے60ملزموں کو گرفتار کر لیا،ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5مقدمات درج کر کے 5ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر یوم آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کی موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے کہا کہ ملزمان سڑکوں پر موٹر سائیکلز کے سلنسر نکال کر خطرناک طریقے سے ون ویلنگ کر رہے تھے ۔نوجوان ون ویلنگ کے ذریعے اپنے آپ اور دوسرے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔سارے شہر میں اینٹی ون ویلنگ سکواڈ کو الرٹ رکھا گیا۔

مزید :

علاقائی -