پی ٹی آئی ایم پی اے نے شہری کو سرعام 12تھپڑ رسید کر دےئے

پی ٹی آئی ایم پی اے نے شہری کو سرعام 12تھپڑ رسید کر دےئے

  

کراچی (آن لائن)تحریک انصاف کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے سڑک پر سرعام شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی تا ہم بعد میں انہوں نے غیر مشروط معافی بھی مانگ لی ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے واقعہ پر ڈاکٹر عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے سڑک پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر ایک ساتھ 12 تھپڑ برسا دئیے تاہم بعد میں ا نہوں نے اس واقعے پر غیر مشروط معافی بھی مانگ لی۔ اس معاملے پر اپنے موقف دیتے ہوئے ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا کہ متاثرہ شہری ایک گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہا تھا منع کرنے پر شہری نے ان کو گالیاں دیں اور دھکا دیا، جواباً انہوں نے بھی شہری کو دھکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔دوسری جانب تحریک انصاف نے شہری سے الجھنے کے معاملے پر ڈاکٹر عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ ڈاکٹر عمران شاہ پی ایس129سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

سر عام 12تھپڑ

مزید :

صفحہ اول -