موٹروے پولیس نے یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منایا، دفاتر میں پرچم کشائی

موٹروے پولیس نے یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منایا، دفاتر میں پرچم کشائی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں کی ہدایت پر موٹروے پولیس میں اسلام آباد ،مری ،لاہور ، کراچی، گوادر ،کوئٹہ اور موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار والے ملک کے دیگر علاقوں میں یومِ آزادی پورے ملی جوش و جذبے سے منایاگیا۔موٹروے پولیس کے تمام دفاتر پر پرچم کشائی کی گئی ،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے موٹروے پولیس آفس بابو صابو لاہور میں پرچم کشائی کی اور ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر راجہ رفعت مختار،ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک ،ایس ایس پی سنٹرل ون مسرور عالم کلاچی ،ایس ایس پی نارتھ تھری سلمان احمد خان،ایس ایس پی سید حشمت کمال اور بڑی تعداد میں موٹروے پولیس افسران و ملازمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر موٹروے پولیس آفس کے ملحقہ علاقے میں رہنے والے خانہ بدوش بچوں کو خصوصی مدعو کیا گیا اور آئی جی موٹروے پولیس نے خانہ بدوش بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔۔آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام میں تحائف اور سیفٹی ہیلمٹ بھی تقسیم کیے۔چہرے پر پینٹنگ ،جمپنگ ،کاسل ،یومِ آزادی والی شرٹس ،بچوں کے پینٹنگ اور کوئز مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا جو بچوں کی توجہ کا خصوصی مرکز رہے۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اسی طرح پیکجز مال لاہور میں ایک سپیشل سٹال لگایا گیاجس پر روڈ سیفٹی کے پیغامات والے پمفلٹس آویزاں کیے گئے۔قبل ازیں آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں میں تحائف تقسیم کیے اور پرچم کشائی کی تقریب میں اُن کے ساتھ شامل ہوئے۔

مزید :

علاقائی -