میلا نیانے ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ، نیومین کا دعویٰ

میلا نیانے ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ، نیومین کا دعویٰ

  

 واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر کے سابق نائب اوماروسا نیومین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا طلاق لینے کے لئے دن گن رہی ہیں،میلانیا شوہر کو شرمندہ کرنے کیلئے قصدا خلاف معمول لباس پہنتی ہیں،ٹرمپ کی ازدواجی زندگی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ نائب اوماروسا نیومین نے امریکی رائے عامہ میں مباحث کی راہ ہموار کرنے والی "سرپِھرا" نامی کتاب میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ طلاق لینے کے لئے دن گن رہی ہیں۔نیومین نے کہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کو شرمندہ کرنے کے لئے قصدا خلاف معمول لباس پہنتی ہیں۔ ان کے لباس پر نگاہ ڈالنے سے ان کے سٹائل کی بغاوت کا واحد مقصد دکھائی دیتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میلانیا یہ سٹائل اپنے شوہر کو سزا دینے کے لئے اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لئے زبردستی اپنی اہلیہ کو مہاجرین کے مرکز میں لے کر گئے اسی وجہ سے میلانیا نے احتجاجا "مجھے حقیقتا کوئی پروا نہیں ہے" کی تحریر والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔نیومین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کی ازدواجی زندگی ایک چٹان کے کنارے پر آ گئی ہے اور میلانیا اپنے شوہر کے عہدہ صدارت کی مدت پوری ہوتے ہی طلاق لینے کی خواہش مند ہیں۔

طلاق

مزید :

صفحہ اول -