سی آئی اے پولیس کی کارروائی، نو مولودکے اغوا میں ملوث 3ملزم گرفتار

سی آئی اے پولیس کی کارروائی، نو مولودکے اغوا میں ملوث 3ملزم گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) جناح ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ اغوا کر کے فروخت کرنے والے 3 ملزمان جن میں 2 نائجیرین بھی شامل ہیں کو سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں سے قبل گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن کے ایس ایچ او غلام اصغر نے بتایا کہ جناح ہسپتال سے عظمیٰ پروین نامی ملزمہ نے نومولود بچہ کو ہسپتال کی نرسری سے اغواء کیا اور نائجرین احمد بلال اور اسکی اہلیہ کو فروخت کر دیا تھانہ گارڈن ٹاؤن میں نومولود بچے کے اغواء کا مقدمہ درج ہوتے ہی سی آئی اے پولیس حرکت میں آگئی پولیس خفیہ کمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو گئی اغواء ہونے والا بچہ والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -