یوم آزادی پرمسلح افواج کے افسروں اور جوانوں میں سینکڑوں اعزازات تقسیم

یوم آزادی پرمسلح افواج کے افسروں اور جوانوں میں سینکڑوں اعزازات تقسیم

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) صدرمملکت ممنون حسین کی طرف سے یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے افسروں و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے 2 افسروں کوستارہ بسالت سے اور 59 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نواز گیا۔17 افسران کو ہلال امتیاز ملٹری سے نواز گیا جن میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا نام بھی شامل ہے۔77 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ،106افسران و جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 34 افسران و جوانوں کیلئے امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا۔ستارہ بسالت کا اعزاز پانے والوں میں کرنل سہیل عابد شہید، صوبیدار شوکت خان شہید شامل ہیں۔ ملٹری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستان آرمی، نیوی اور پاک فضائیہ کے افسران اور جوان شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -