امریکی وزیر خارجہ ،برطانوی ہائی کمشنر کی پا کستا نی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد
اسلام آباد(آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے الگ الگ پیغامات میں پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ گزشتہ 7عشروں سے پاکستان اور امریکہ کی عوام کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور یہ تعلقات اور رشتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے ان خیالات کا اظہار مائیک پومپیونے پاکستان میں جشن آزدی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کو یوم آزدی کی مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان گزشتہ 7عشروں سے قریبی تعلقات ہیں اور امید ہے کہ یہ تعلق مزید وقت کے ساتھ مستحکم ہوگاانہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین اتحادی ہے مشترکہ اہداف کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ دریں اثنا پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانی قوم کو جشن آزدی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے ہر قسم کے تعاؤن کیلئے تیار ہے منگل کے روز جشن آزدی کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای تھاس ڈریو نے اردو زبان میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو 71سالگرہ مبارک ہو برطانیہ پاکستان کا شاندار مستقبل دیکھ رہا ہے اور برطانوی حکومت بھی پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے ہر قسم کا تعاؤن کرے گی انہوں نے پیغام کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
مبارکباد