پاکستان رینجرز کا واہگہ بارڈر پربھارتی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ

پاکستان رینجرز کا واہگہ بارڈر پربھارتی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈٖیسک) پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری سرحد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر فورسز کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ پہنچی اور انتہائی جو ش و جذبے سے یہ دن منایا۔اس موقع پر سرحد پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔تقریب کے دوران پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارت کے سرحدی محافظوں کو مٹھائی پیش کی گئی۔15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے۔

مٹھائی /تحفہ

مزید :

صفحہ اول -