العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی، نوازشریف کوسخت سکیورٹی میں پیش کیا جائے گا

العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی، نوازشریف کوسخت سکیورٹی میں ...

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو (آج)بدھ کو العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کے دور ان پیش کیا جائیگا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ملک ارشد کرینگے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو آئندہ سماعت پر پیش کر نے کاحکم دیا تھا ٗسابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی کی جائے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں عدالت میں لایا جائے گا ۔سماعت کے دور ان استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے ، نیب کی طرف سے سردار مظفرعباسی پیش ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ایڈوکیٹ عدالت میں دلائل دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -