رائیونڈ ، دوسری شادی کرنے والے 40سالہ شخص کی پر اسرار موت

رائیونڈ ، دوسری شادی کرنے والے 40سالہ شخص کی پر اسرار موت

  

لاہور(خبرنگار) رائیونڈ کے علاقے میں دوسری شادی کرنے والے 40سالہ شخص کی پر سرار موت ، پہلی بیوی پر زہر دینے کا الزام ، پولیس نے حقائق جاننے کے لیے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے رہائشی 40سالہ آصف نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کر رکھی تھی گزشتہ روز آصف پرسرار طور پر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جسے بعد ازاں اس کے ورثا کی جانب سے پہلی بیوی پر زہر دے کر مارے جانے کا الزام لگانے پر حقائق جاننے کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -