اسلام آباد پولیس لٹ گئی

اسلام آباد پولیس لٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کی پولیس بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئی‘ تھانہ بنی گالہ کے علاقے جگیوٹ میں واقع پولیس چوکی کے اہلکاروں سے ڈاکو سرکاری پستول اور نقدی لے اڑے‘ ڈاکوؤں نے جگیوٹ کے علاقے میں پولیس کو لوٹ کر پیغام دیدیا کہ وہ پولیس سے زیادہ طاقتور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی گالہ کے علاقے جگیوٹ میں واقع پولیس چوکی پر موجود اہلکاروں کو یر غمال بنایا اور انہیں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکوگل معاذ نامی پولیس اہلکار کا سرکاری پسٹل اور 35 سو کے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جگیوٹ میں اے ایس آئی ارشاد چوکی انچارج اور اس کے ساتھ دو اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں۔
پولیس لٹ گئی

مزید :

صفحہ آخر -