فنی خرابی کے باعث پارلیمینٹ لاجز اور فیڈرل لاجز کی بجلی سپلائی متاثر کئی گھنٹے بعد بحال

فنی خرابی کے باعث پارلیمینٹ لاجز اور فیڈرل لاجز کی بجلی سپلائی متاثر کئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان آئیسکو کے مطابق پارلیمینٹ لاجز کے فیڈر میں پیدا ہونیوالی فنی خرابی دور کر کے پارلیمینٹ لاجز اور فیڈرل لاجز کو بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے یاد رہے گذشتہ روز پارلیمینٹ لاجز کے فیڈر میں فنی خرابی کے باعث پارلیمینٹ لاجز اورملحقہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی کئی گھنٹوں تک متاثر ہوئی ٹریفک کے رش کے باعث آئیسکو سٹاف کو فالٹ زدہ علاقے تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی کئی گھنٹوں تک بند رہی بالآخر آئیسکو ٹیم نے فالٹ زدہ علاقے تک پہنچ کر فیڈر میں فنی خرابی دور کر کے بجلی کی سپلائی بحال کر دی۔
بجلی متاثر،بحال

مزید :

صفحہ آخر -