لندن، برطانوی پارلیمنٹ کے باہرتیز رفتار کار نے راہگیروں کو روند ڈالا

لندن، برطانوی پارلیمنٹ کے باہرتیز رفتار کار نے راہگیروں کو روند ڈالا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے باہرتیز رفتار کار نے راہگیروں کو روند ڈالا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک تیز رفتار کار نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حفاظتی رکاوٹ کو توڑتے ہوئے وہاں موجود راہگیروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔برطانوی پولیس نے کار سوار کو گرفتارکرلیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق 21 سالہ سیاہ فام کار سوار کو دہشت گردی کی کارروائی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

برطانیہ /حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -