قائداعظم کے مشن کو برقرار رکھیں گے، فاروق ستار،عامر خان

قائداعظم کے مشن کو برقرار رکھیں گے، فاروق ستار،عامر خان

  

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستاراور عامر خان نے کہا ہے کہ جو قوم آزادی کی قدر نہیں کرتی آزادی ان کی قدر نہیں کرتی ہے، قائداعظم کے مشن کو برقرار رکھیں گے۔منگل کو ایم کیو ایم کے وفد نے مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ایم کیو ایم کے وفد میں کنور نوید جمیل سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ قائد کے مزار پر ہوں تو کسی قسم کی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہم نے بنانا ہے، آزادی کی قدر ہم سب لوگوں کو کرنی چاہئے، جو قوم آزادی کی قدر نہیں کرتی آزادی ان کی قدر نہیں کرتی۔ ہمیں پاکستان نصیب ہوا ہمیں پاکستان بنانے والوں کو بھی زندہ باد کہنا چاہئے۔عامر خان نے کہا کہ قائداعظم کے مشن کو برقرار رکھیں گے، ابھی ہمیں کرپشن سے آزادی حاصل کرنی ہے، ہم تمام ناانصافیوں سے آزادی حاصل کرینگے۔

فاروق ستار

مزید :

صفحہ آخر -