بھارتی اداکار اکشے کمار ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے خود سڑک پر آگئے

بھارتی اداکار اکشے کمار ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے خود سڑک پر آگئے

  

ممبئی (مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھارت میں ٹریفک کے بگڑے ہوئے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے خود سڑکوں پر آگئے ہیں۔خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار ملکی سماجی مسائل پر بیان دیتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کھل کر اظہار کرتے ہیں،اب ایک بار پھر انہوں نے بھارت کے اہم مسئلے پر ا?گاہی کے لیے منفرد مہم شروع کردی ہے۔اکشے کمار بھارت میں ٹریفک قوانین کی ا?گاہی کے لیے میدان میں ا?گئے ہیں اور وہ اب عوام میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور جگائیں گے۔اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹریفک قوانین کے حوالے سے چند ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اہلکار بنے عوام میں شعور اجاگر کررہے ہیں۔

اکشے کمار

مزید :

صفحہ آخر -