پاکستان محض کا ٹکڑا نہیں ہمارا نظریہ اورایمان ہے، قیامت تک قائم ودائم رہے گا، سراج الحق

پاکستان محض کا ٹکڑا نہیں ہمارا نظریہ اورایمان ہے، قیامت تک قائم ودائم رہے ...

  

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کیلئے ہمارے بڑوں نے انسانی تاریخ کی عظیم ترین قربانیاں پیش کیں۔پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی شہادتوں کاثمرہے ۔قیام پاکستان کا مقصد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی حکمرانی تھی ۔ پاکستان محض جغرافیہ نہیں ، ہمارا نظریہ اورایمان ہے ۔ پاکستان کی خاطر جینا افضل جہاد اور پاکستان کی خاطر مرنا مقدس شہادت ہے ۔پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔آج کے دن پوری قوم کو عہد کرنا چاہئے کہ ہمارے بڑوں نے جن عظیم مقاصد کی خاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیااور اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کی ہم ان مقاصد کو حاصل کرکے رہیں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و خوشحال پاکستان بنا کر دم لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں یوم آزادی کے مبارک موقع پر مرکزی دفاتر کی عمارت پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -