الیکشن میں قائد اعظم کا نظریہ جیت گیا، گاندھی کاہار گیا:ملی مسلم لیگ

الیکشن میں قائد اعظم کا نظریہ جیت گیا، گاندھی کاہار گیا:ملی مسلم لیگ

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کارواں کے اختتام پر منعقدہ جلسہ عام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و تحفظ کیلئے اندرونی و بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔حالیہ انتخابات میں قائداعظم کا نظریہ جیت گیا‘ گا ندھی کا نظریہ ہار گیا۔ کراچی سے پشاور تک پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان کی آزادی کیلئے شہادتیں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے ملی مسلم لیگ میدان میں آ چکی ہے۔مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یوم آزادی پر اہل کشمیر کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد،محمد یعقوب شیخ،حافظ طلحہ سعید،انجینئر نوید قمر،ابوالہاشم ربانی،ادریس فاروقی،علی عمران شاہین،حافظ عثمان شفیق،طلعت سعید نے اسمبلی ہال چوک مال روڈ پر استحکام پاکستان کارواں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ناصر باغ سے فیصل چوک تک کارواں میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم پاکستان کا 72یوم آزادی منا رہے ہیں۔آزادی کا ملنا نعمت اور اس کو قائم رکھنا بھی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ پاکستان کونقصان پہنچانے والے ناکام ہوئے۔ اللہ نے دشمنوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔عظیم،جذبوں والا پاکستان ان شاء اللہ قائم و دائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ کے شہیدوں ،چیئرنگ کراس پر جانیں قربان کرنے والے وطن کے عظیم سپوتوں،پاکستان کی حقیقی آزادی کے لئے شہادتیں پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی آزادی،بقا،تحفظ شہداء نے یقینی بنایا۔پاکستان کی سالمیت،تحفظ،دفاع کے لئے آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ اندرونی و بیرونی سطح پر ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔

ملی مسلم لیگ

مزید :

صفحہ آخر -