مسلم لیگ(ن)کا فارورڈ بلاک جلد سامنے آ جائے گا،شیخ رشید

مسلم لیگ(ن)کا فارورڈ بلاک جلد سامنے آ جائے گا،شیخ رشید

  

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ45 بندے جا رہے ہیں تو میرا مذاق اڑایا گیا جبکہ 45 کے بجائے 60 بندے تحریک انصاف میں گئے،میں دوبارہ کہتا ہوں مسلم لیگ(ن)کا فارورڈ بلاک جلد سامنے آ جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ محفوظ ،مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر مروں گا، ہمارے ایک طرف سمندر اور دوسری جانب دشمن ہے ہم نے اسی پاکستان کو بنانا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -