پی ٹی آئی حکومت بد عنوان عناصر کیخلاف کسی امتیاز کے بغیر ایکشن لے گی،فیصل واڈا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافیصل واڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کیخلاف بلا امتیاز ایکشن لے گی،کرپشن کے خاتمے کیساتھ ساتھ لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائینگے۔ایک انٹرویو میں رہنماء پاکستان تحریک انصاف فیصل واڈا نے کہا کہ قومی لیڈر کادامن صاف ہوناچاہے اور الحمداللہ عمران خان پر بد عنوانی کے کوئی الزامات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بد عنوان عناصر کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر ایکشن لے گی،کرپشن کے خاتمے کیساتھ ساتھ لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائینگے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے بہت اسلوب حکمرانی اختیار کیا تھا اور کئی ملین روپے کی ریکوری کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے روٹی ، کپڑااور مکان کانعرہ لگایا تھاتاہم گزشتہ کئی سالوں سے سندھ میں نظام کو سٹریم لائن نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی خاص شخص کیخلاف مخاصمانہ پالیسی اختیار نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی انتقام لیاجائے گا۔
فیصل واڈا