یوم آزادی پر پی ٹی آئی کا ٹائیگر سائیکل پر لودھراں سے بنی گالہ پہنچ گیا

یوم آزادی پر پی ٹی آئی کا ٹائیگر سائیکل پر لودھراں سے بنی گالہ پہنچ گیا

  

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ہر کوئی متوقع وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہے مگر لودھراں کا ایک ٹائیگر اپنے کپتان سے ملنے کیلئے سائیکل پر ہی بنی گالہ پہنچ گیا۔ شوکت علی عرف چاچا پی ٹی آئی جب بنی گالہ پہنچے اور عمران خان کو ان کے آنے کا علم ہوا تو وہ بہت خوش ہوئے اور چاچا کو دیکھ کر خوب ہنسے اور ان کی ہمت اور محبت کو سراہا۔ عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین نے بھی چاچا پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد عمران خان نے انتہائی پرتکلف اور دوستانہ انداز میں چاچا پی ٹی آئی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر بھی بنوائی اور ان کے سفر کے اختتام کو انتہائی یادگار بنا دیا۔

ٹائیگر

مزید :

صفحہ آخر -