عالمی بینک کی غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود و بحالی کے لئے 17 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری

عالمی بینک کی غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود و بحالی کے لئے 17 ملین ڈالر کے امدادی ...

  

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)عالمی بینک کی طرف سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود بالخصوص نوجوانوں کی بحالی کیلئے 17 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے غزہ کیلئے منظور کردہ گرانٹ نوجوانوں کیلئے روزگار اور دیگر منصوبوں پر خرچ کی جائیگی۔اس رقم سے غزہ کی پٹی کے 4400 نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا۔ پراجیکٹ کے تحت ملازمت کے مواقع مردو خواتین میں مساوی رکھے گئے ہیں۔ یہ رقم غزہ کی پٹی میں امدادی اداروں اور غیر سرکاری این جی اوز کے ذریعے صحت، تعلیم، معذوروں کی بحالی اور عمر رسیدہ افراد کی بہبود پر صرف کی جائے گی۔غزہ کی پٹی کے نوجوانوں کیلئے منظور کردہ عالمی بینک کی امدادی رقم کے ذریعے انٹرنیٹ پر روزگار کے مواقع بھی شامل ہیں۔ آن لائن روزگار کے 750 مواقع پیدا کئے جائینگے۔ منصوبے کے تحت 18 سے 34 سال کے نوجوانوں کو روزگار اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کیلئے امداد فراہم کی جائیگی۔

عالمی بینک

مزید :

صفحہ آخر -