سویڈن،الیکشن سے قبل پراسرار حملے نقاب پوشوں نے 80گاڑیاں جلادیں

سویڈن،الیکشن سے قبل پراسرار حملے نقاب پوشوں نے 80گاڑیاں جلادیں

  

سٹاک ہوم(صباح نیوز)سویڈن کے مغربی شہر گٹن برگ میں پراسرار نقاب پوشوں نے 80سے زائد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا، پولیس حکام نے اس حملے کو سوئیڈن میں عام انتخابات سے چند روز قبل سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سوئیڈن کے سب سے بڑے شہر گٹن برگ میں ایک رات میں 20 سے زائد مقامات پر گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔حکام کے مطابق 16 سے 20 سال کی عمروں کے دو مشتبہ افراد کو گٹن برگ سے گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کی جائے گی۔

سویڈن حملے

مزید :

صفحہ آخر -