شکار پور: مچھلی کے تالاب میں ڈوبتی بچی کو بچاتے ہوئے 4بچے جاں بحق

شکار پور: مچھلی کے تالاب میں ڈوبتی بچی کو بچاتے ہوئے 4بچے جاں بحق

  

شکار پور(صباح نیوز)شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے مضافاتی علاقے میں واقع فیض محمد منگی گاؤں میں ایک مچھلی کے تالاب میں 3بچیوں سمیت 4بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ڈوبنے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ بسمہ، 5 سالہ برکھا، 5 سالہ حمزہ اور 5 سالہ ہما کے نام سے کی گئی۔رپورٹس کے مطابق مچھلی کے تالاب میں گرمی کی وجہ سے ایک بچی نہاتے ہوئے ڈوب گئی تھی۔علاقہ مکینوں کے مطابق تمام بچے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 23جون کو صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور میں 3بچے گھر سے قریب تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔تین کم عمر بہن بھائیوں کے ڈوب جانے کے اس المناک حادثے کے باعث علاقے کی فضا انتہائی سوگوار ہوگئی تھی۔اس سے ایک روز قبل بلوچستان میں گڈانی کے ساحل پر پکنک منانے کے لیے آنے والے ساتھ افراد ڈوب گئے تھے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

بچے جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -