نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ نے پوری پیداواری صلاحیت حاصل کر لی

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ نے پوری پیداواری صلاحیت حاصل کر لی

  

لاہور ( این این آئی) قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور اِس منصوبے نے اپنی پوری پیداواری صلاحیت حاصل کر لی ہے ۔منصبوبے کے چاروں یونٹ اِ س وقت اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق نیشنل گرڈ کو 969میگاواٹ بجلی مہیا کررہے ہیں ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اِس اہم کامیابی کے حصول پر پراجیکٹ انتظامیہ ، واپڈا انجینئرز اور دیگر ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور واپڈا نے اِن چاروں یونٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا ہے ۔ منصوبے کے پہلے یونٹ سے اپریل میں بجلی کی پیداوارشروع ہوئی تھی جبکہ باقی تینوں یونٹ تقریباًایک ایک ماہ کے وقفہ سے آپریشنل کئے گئے ہیں ۔ چوتھااور آخری یونٹ گزشتہ روز نیشنل گرڈ سے منسلک کیا گیا تھا اور یہ یونٹ بھی آج اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کر رہا ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جدید انجینئرنگ کا حامل پن بجلی منصوبہ ہے ، اِس منصوبے کا 90 فی صد حصہ زیر زمین واقع ہے۔

نیلم جہلم

مزید :

صفحہ آخر -