ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید جاری ، حبس بڑھنے کا امکان

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید جاری ، حبس بڑھنے کا امکان

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔جس سے حبس کی شدت بڑھ جائے گی۔گزشتہ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

روز بھی ملک کے بیشتر شہروں میں شدید حبس رہا۔ صوبائی دارالحکومت میں سارا دن سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا تاہم صبح کے وقت چند علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ آج راولپنڈی، گوجرانوالہ،ہزارہ ڈویژن، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی آئی خان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ژوب ، قلات ، میرپورخاص ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانبملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بجلی کی ڈیمانڈ 23 ہزار میگاواٹ سے زائد رہی ۔گزشتہ روز بھی لیسکو سیمت تمام ڈسکوز کو کوٹہ کے مقابلہ میں1200 میگاواٹ سے زائد شارٹ فال کا سامنا رہا جس کو پورا کرنے کیلئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ شہروں میں آٹھ سے د س گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ لوڈ شیڈنگ کا زیادہ بوجھ چھوٹیاور دیہی علاقوں پر ڈالا گیا ۔ شہروں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

بارشیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -