سندھ ایماندار کابینہ تشکیل دینگے ، مراد علی شاہ
کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
میں ایما ندار صوبائی کابینہ تشکیل دیں گے، ملک خصوصا سندھ کے عوام کو جشن آزادی کی مبارک ہو۔ عوام نے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے ۔ن لیگ نے 25ارب تو دور 25 لاکھ بھی کراچی پر خرچ نہیں کیے، پیپلز پارٹی نے کراچی کی روشنیاں واپس لانے میں کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز مزارقائد ؒ پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دے کر ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے، پیپلزپارٹی نے گزشتہ 2سال کے دوران کراچی کی روشنیاں واپس لانے میں اہم کردارادا کیا جبکہ مسلم لیگ(ن)نے 25ارب تو درکنار 25لاکھ بھی خرچ نہیں کیے۔اس موقع پر نامزدوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے صوبائی عہدیدار،ارکان سندھ اسمبلی نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی،نثار کھوڑو کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھایوم آزادی کیلئے ہم جیے بھی ہیں اور قربانیاں بھی دی ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت قائم ہے، خوش ہیں ۔
مراد علی شاہ