جاوید اقبال وڑائچ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جاوید اقبال وڑائچ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وایم این اے شاہ محمودقریشی نے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ سے ملاقات کے دوران جشن آزادی کے حوالے سے کہاہے کہ آزادی ایک نعمت ہے خوش نصیب قومیں اس نعمت کا مزہ لیتی ہیں‘ پاکستان قائد اعظمؒ (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

کی کاوشوں کا نتیجہ ہے‘ ہمیں اپنی آنے والی نسل کو اس کی قدر سے آگاہ کرنا ہے‘ پاکستان انشاء اللہ صبح قیامت تک قائم رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کوسابقہ حکومتوں نے بے دردی سے لوٹااوریہی وجہ ہے کہ 71سال بعد بھی عوام محرومیوں کاشکار ہیں لیکن انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ملک بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کی پسماندگی دورکرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی اورصوبہ کے قیام کویقینی بنایاجائے گا‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے شاہ محمودقریشی سے سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااورحلقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا‘ چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاکہ پی ٹی آئی کادورترقی اورعوام کی بہتری کادورہوگااورعمران خان کی قیادت میں ملک کواندھیروں سے نکال کرخوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -