پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے آج الیکشن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے آج الیکشن

  

ملتان (وقائع نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن ہوں گے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

جس میں پائینئریونٹی اور یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ (یوڈی ایف) کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ یوڈی ایف کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج اور پائینیر یونٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی صدر کے عہدہ پر آمنے سامنے ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے یوڈی ایف کی جانب سے ڈاکٹر رانا خاوراور پائینئر یونٹی کی جانب سے ڈاکٹر آفتاب شاہ مدمقابل ہوں گے دیگر تمام عہدوں پر تمام امیدوار ون ٹو ون مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا ہے، رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد تقریباًَ45 سو ہے، پولنگ صبح 9بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے ہوگی۔ پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی، پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولنگ کے روز سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء پروفیسر مہناز خاکوانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز پائینئر یونٹی کو ووٹ دیں۔ ینگ ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے‘ ڈاکٹرز کی سکیورٹی کیلئے‘ سروس سٹرکچر کے اجراء کیلئے‘ 100% پیڈ ہاؤس جاب کیلئے‘ سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خاتمے کیلئے پائینئر یونٹی کو ووٹ دیں۔ اس کے علاوہ اپنے مسقبل کیلئے ہم سب کے مستقبل کیلئے حقیقی تبدیلی کیلئے ہمیں ووٹ دیں۔ پائینئر یونٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن دن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ نے بھرپور مہم چلانے پر ساری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ڈاکٹرز الیکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -