محکمہ سی اینڈ ڈبلیو: ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں کے منتظر
ملتان ( سٹاف رپورٹر) جشن آزادی پر بھی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ورک چارج(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
اور ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں ۔ صورتحال تشویشناک ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق فنڈز کی فراہمی اور نیامالی سال شروع ہونے کے باوجودرواں ماہ افسران کی جانب سے بروقت تنخواہ کی ادائیگی کی یقین دہانی کرانے کے باوجود یوم آزادی کے روز تک مزدوروں کو تنخواہ نہیں دی گئی جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے ۔ بلڈنگز اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹس میں تعینات ان پریشان حال ورک چارج و ڈیلی ویجز ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں ۔
تنخواہوں کے منتظر