لودھراں: یوایس وفد کی ضلع کونسل کی تقریب میں شرکت

لودھراں: یوایس وفد کی ضلع کونسل کی تقریب میں شرکت

  

لودھراں (بیورورپورٹ) یو ایس ایڈ پنجاب یوتھ ورک فورس ڈیویلپمنٹ کے وفد کی ضلع کونسل لودھراں میں 14 اگست جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے سجائی گئی تقریب میں شرکت(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

‘ پی وائی ڈبلیو ڈی کے وفد کی پروگرام میں شرکت کا مقصد یو ایس ایڈ کی مدد سے ضلع میں جاری پرجیکٹ کی کارکرگی اور اہمیت کے حوالے سے بتانا تھا کہ کس طرح ضلعی حکومت اور یو ایس ایڈ ایک دوسرے کے باہمی تعاون سے مختلف منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں میں پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کو نکھارنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ پروگرام میں وفد کی شمولیت سے منصوبے سے فائدہ اٹھانیوالے کو جذبہ حب الوطنی ‘ قومی سلامتی اور خودی پر انحصار کو مختلف ثقافتی پروگرامز کے ذریعے فروغ دینا تھا۔ پروگرام میں ڈی سی لودھراں ثاقب عطیل ضلعی چیئرمین راجن سلطان ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ افتخار الدین تاری کے ہمراہ یو ایس ایڈ کے پروجیکٹ پی ڈبلیو وائی ڈی کے چیف آف پارٹی قیصر ندیم بھی سپیکرز میں شامل تھے اور انہوں نے خطاب کے دوران پروگرام میں شامل ضلعی و لوکل گورنمنٹ کے افسران و نمائندوں‘ صحافیوں ‘طلباء‘ انجمن تاجران اور مختلف مکاتب فکر کے خطاب کرتے ہوئے پائیدار معاشی مضبوطی کے حوالے سے مکمل اور جاری دونوں منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پروجیکٹ کے کمیونٹی انگجیمنٹ آفیسر طارق محمود نے ڈپٹی کمشنر لودھراں ثاقب علی عطیل سے نمایاں کارکردگی پر شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی وصول کیا۔ پروگرام کے اختتام پر ڈی سی لودھراں اور سی ای او لودھراں پائیلٹ پروجیکٹ اور یو ایس ایڈ کے سی اوپی قیصر ندیم نے گرین لودھراں کلین لودھراں کے حوالے شجرکاری کمپین کا بھی افتتاح کیا۔

یو ایس ایڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -