کوئٹہ ،سمندر میں جشن آزادی بوٹ ریلی ،ماہی گیروں ،شہریوں کی شرکت
کوئٹہ(آن لائن)گوادر کے سمندر میں جشن آزادی بوٹ ریلی نکالی گئی ،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ماہی گیروں نے کشتیوں کو سفید اور سبز رنگ میں رنگ کر ملک (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
سے محبت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے قریب سمندر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیر اہتمام بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس میں ماہی گیروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہریوں نے سمندر میں قومی پرچم لہر کر ملک سے محبت کا اظہار کیا جبکہ ماہی گیروں کی جانب سے کشتیوں کو سفید اور سبز رنگ میں رنگنے سے خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا۔
جشن آزادی بوٹ ریلی