کرم پور، ٹرالر ڈرائیور ہیپلر کے گھر قتل، خانپور میں لاش برآمد
کرم پور‘ خان پور (نمائندہ پاکستان) ٹرالر ڈرائیور کا ہیلپر کے گھر میں قتل‘ قانپور میں نامعلوم شخص کو قتل کرکے لاش ریلوے کراسنگ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
پر پھینک دی گئی۔ کرم پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹرائر ڈرائیور اپنے ہیلپر کے گھر قتل‘ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کا رہائشی ٹرالر ڈرائیور زبیر ولد محمد رمضان اپنے ہیلپر کے ہمراہ ڈسکہ سے واپس صادق آباد جارہے تھے کہ ہیلپر تنویز سکنہ موضع گجر کرم پور کے گھر میں نامعلوم وجہ سے رات کو فائر مار کر قتل کردیا جس پر تھانہ کرم پور نے نعش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر میلسی پہنچا دی گئی۔ خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ریلوے کراسنگ سے نامعلوم شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد ‘کسی اور جگہ مار کرلاش کو ریلوے لائن پر پھینک کر خود کشی کی کاروائی شو کرنے کی سازش۔ تفصیل کیمطابق گزشتہ رات غریب آباد پھاٹک کے قریب ایک اجنبی شخص جس کی عمر تقریباً 30سال کے قریب ہے کو تشدد کرکے نامعلوم افراد نے ریلوے لائن پر پھینک دیا تاکہ اسے خود کشی کی واردات قرار دیا جا سکے تاہم ریسکیو 1122نے بروقت پہنچ کرلاش کو اپنے قبضے میں لیکر تھانہ ریلوے کے حوالے کر دیا‘ تفتیش جاری ہے۔
قتل