14 اگست بانیان پاکستان کی قربانیوں کے ثمر کا دن ہے:سراج درانی

14 اگست بانیان پاکستان کی قربانیوں کے ثمر کا دن ہے:سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے یوم آزادی کے موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن اور نگراں کابینہ اراکین کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر چادر چڑھاکر دعا بھی کی ۔مزار قائد پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے تحریر کیا کہ 14 اگست بانیاں پاکستان کی انتھک محنت اور قربانیوں کے ثمر کا دن ہے اس روز مسلمانان برصغیر نے اپنے اور اپنی آئندہ نسل کے لئے آزاد اور خود مختا ر وطن حاصل کیا ، ہمیں اس روز عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو بابائے قوم اور بانیان پاکستان کے وژن ، افکار اور رہنما اصولوں کے مطابق وطن عزیز کو دنیا میں اعلیٰ و منفرد مقام دلائیں گے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں قائم مقام گورنرسندھ نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کتنی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیایہی وجہ ہے کہ اس روز قومی پرچم بلند کرکے حوصلہ مزید بلند ہو جاتا ہے یہ بے مثل جدوجہد کادن ہم سے نئے عہد و پیما ں کا تقاضہ کرتا ہے ہر برس کی طرح امسال بھی گلی گلی کوچہ کوچہ میں جشن کا سماں اورپوری قوم اپنے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کررہی ہے جو کہ خوش آئند ہے ، اپنے وطن سے محبت کرنے والی قومیں اسی شان سے اپنا یوم آزادی منایا کرتی ہیں ، آج پاکستانیوں نے بھی اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے جس کی مثال دنیا میں ملنا بہت مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نئے جمہوری دور کا آغا ز ہو گیا ہے اقتدار کی پر امن منتقلی سے ایک بار پھر ثابت ہوجائے گا کہ پاکستان ایک جمہوریت پسند ملک ہے اور اس کے عوام جمہوری رویات کو پروان چڑھانے کا جذبہ رکھتے ہیں ، امید ہے کہ نئی حکومت وطن عزیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، عوام کا معیار زندگی مزید بلندکرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے میں بھرپور کاوشیں بروئے کا ر لائے گی ۔
گورنر سندھ