عوام نے کرپٹ مافیا سے آزادی حاصل کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی: اعجاز جنجوعہ

عوام نے کرپٹ مافیا سے آزادی حاصل کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی: اعجاز ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ وطن دشمن عناصر شکست کھا چکے ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں زیادہ جوش و جذبے سے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

مناءئی گئی ہیں کیونکہ 14اگست 1947ء کو گوروں سے آزادی حاصل کی اور اب عوام نے چوروں سے آزادی حاصل کر کے نئے پاکستان کی قیام کی راہ ہموار کی۔ ہمیں یقین واثق ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک فلاحی جمہوری مملکت بن کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کا گزشتہ روز پارٹی کے ضلعی دفتر ملتان میں 71ویں جشن آزادی کی منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر دیگر عہدیداران جواد امین قریشی، یوسف ڈمرا، ذہین کنول، ملک عبدالستار آرائیں، ڈاکٹر عارف ہانس، جام ذوالفقار، فرزانہ ارم اور ڈاکٹر شاہینہ انصاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر تاریخ ساز کامیابی نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے اب پوری دنیا دیکھے گی کہ پاکستانی قوم حقیقی معنوں میں کس قدر صلاحیتوں کی مالک ہے اب ادارے مضبوط ہوں گے اور کرپشن کے خلاف عملی اقدامات ہوں گے۔تقریب سے عصمت جبین، زرناز گل، راؤ عرفان انجم، یوسف امتیاز رانا، خضر حیات، ارشاد سیال، سمیت دیگر کارکن و عہدیدار شریک ہوئے۔

اعجاز جنجوعہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -