پاکستان وسائل سے مالامال‘ ہمیں بھرپوراستفادہ کرنا ہوگا: رانا اقبال

پاکستان وسائل سے مالامال‘ ہمیں بھرپوراستفادہ کرنا ہوگا: رانا اقبال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمدا قبال خاں نے کہا ہے کہ ہمیں وطن عزیز کو دشمن عناصر سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

اقبالؒ نے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا ۔ آج کے دن ہمیں اپنی ناکامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے۔ پاکستان وسائل سے مالامال ہے ۔ ہمیں ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرچم کشائی کی پروقار تقریب اسمبلی سیکرٹریٹ کے احاطہ میں منعقد کی گئی ۔ صبح 8:58 بجے سائرن بجایا گیا۔ 9بجے پنجاب اسمبلی کی عمارت پر سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس موقع پر سپیکر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔پنجاب اسمبلی کے سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر، سیکرٹری محمد خاں بھٹی ، DGپارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور اسمبلی کے افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ بعدازاں سپیکر نے کیفے ٹیریامیں اسمبلی سٹاف سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کے حصول کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی پیش کردہ قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ ۔

رانا اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -