انتخابی رنجشوں کو اب بھائی چارے ، پیار ومحبت میں بدلنا ہوگا :احسان الحق چودھری

انتخابی رنجشوں کو اب بھائی چارے ، پیار ومحبت میں بدلنا ہوگا :احسان الحق ...

  

منڈی یزمان)نامہ نگار(ما یو سیوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ اب ہر طرف خوشحالی اور تعمیر و تر قی کا دور شروع ہو گا۔ گزشتہ دس سالہ محرو میوں کا ازالہ کریں گے۔ روز گار کی فراہمی اور عزت نفس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیا لات کا اظہار ایم پی اے احسان الحق چوہدری نے یوم آ زادی کی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

تقریب میں شر کت کے بعد اپنے آفس میں اشتیا ق احمد تارڑ، محمد طا ہر جاوید، امتیاز احمد، محمد داؤد، ندیم رمضان عبد الرحمان، اور حا جی خلیل احمد کی قیادت میں مختلف چکوک سے آئے ہوئے وفود سے ملا قات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علا قہ کی تعمیر و تر قی میں سب کو سا تھ لے کر چلنا ہے۔ انتخا بی رنجشوں کو اب با ہمی بھائی چارے اور پیار و محبت میں بدلنا ہو گا۔ احسان الحق چوہدری نے کہا کہ وہ آ ئندہ چند روز بعد اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ شروع کریں گے۔ اور تر قیاتی منصو بہ جات کے حوالے سے تجاویز بھی لیں گے۔ اس مو قع پر ایم پی اے کو منڈی مویشیاں کے ٹھیکیدار کی جانب سے کی جانے والی زیا دتیوں اور من مانیوں سے متعلق بتا یا گیا جس پر ایم پی اے حلقہ نے اس کا فوری نو ٹس لیتے ہوئے ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

احسان الحق چودھری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -