پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے ہم دعاگو ہیں،علی گیلانی

پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے ہم دعاگو ہیں،علی گیلانی

  

سری نگر(آئی این پی ) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں، مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔ منگل کو پاکستان کے 72ویں یوم(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

آزادی کے موقع سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کی شکر گزار ہے۔حریت رہنما نے کہا کہ مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے، عمران خان کی نئی آنے والی حکومت عدل و انصاف اور مدینہ جیسی سہولیات فراہم کرے۔

علی گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -