جشن آزادی کی ہماری قومی تقریب جذبے سے عاری تھی،کنور دلشاد
اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئر مین نیشنل ڈیمو کریٹک فانڈیشن کنور محمد دلشاد نے کہا(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
ہے کہ 14اگست جشن آزادی کی تقریب قومی جذبے سے عاری تھی،اس موقع پر چلائے جانے والے تمام ترانے پاکستان کی روح سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔ کنور محمد دلشاد نے اپنے بیان میں کہا قومی تقریب نگران حکومت کی سر پرستی میں منعقد ہوئی تو اس کے منتظمین نے قائد اعظم کے روح پرور قول قوم تک پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔صدر مملکت کے خطاب میں آئندہ آنے والے خدشات کی طرف واضح اشارہ تھا۔صدر مملکت نے تقریر میں بھارت کے کشمیر میں جاری مظالم کا ذکر نواز شریف کی ناراضگی کے خوف سے نہیں کیا۔کنور محمد دلشاد نے کہا صدر مملکت کے خطاب پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ الیکٹرانک میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
کنور دلشاد