فاطمہ جناح ٹاؤن: تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

فاطمہ جناح ٹاؤن: تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایم ڈی اے) نے فاطمہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

جناح ٹاؤن میں ناجائز قابضین اور تجاوزات مافیاکے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ عنقریب کارروائی کرکے تجاوزات کا صفایا کردیاجائے گا جبکہ ناجائز قابضین کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیاجائے گا ۔ ان کا سامان ضبط کرلیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔ایم ڈی اے ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی تجاوزات کنندگان اور ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کئے گئے ہیں ۔ اب پھر بھرپور ایکشن ہوگا ۔

آپریشن کا فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -