جہلم، 2بھائیوں سمیت3بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق

جہلم، 2بھائیوں سمیت3بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(نامہ نگار)دوبھائیوں سمیت تین بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ،دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزہرن پور کے قریب عاصم،آصف ا ور آیان دریا میں نہا تے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے، جس کی اطلاع موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو1122(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تینوں بچوں کی تلاش شروع کردی اور دو بچوں آصف اور عاصم کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی جبکہ تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے دریا میں ڈوبنے والے بچوں کی عمریں بارہ سے پندرہ سال کے قریب تھی ۔
جاں بحق