پرویز الٰہی نے این اے65 اور این اے69 کی سیٹیں چھوڑ دیں
گجرات(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعلی پنجاب اور پی پی 30گجرات سے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے این اے 65چکوال اور این اے 69کی دونوں سیٹیں جن سے انہیں کامیابی حاصل ہوئی کو چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر دو قومی اور ایک صوبائی نشست پر بیک وقت کامیابی حاصل کی تھی چوہدری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے انہوں نے دونوں قومی نشستیں چھوڑ دی ہیں این اے 69گجرات سے ان کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی اور این اے 65چکوال سے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین ضمنی الیکشن میں ممکنہ طور پر حصہ لیں گے ۔