بھارتی ہائی کمیشن کی پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

بھارتی ہائی کمیشن کی پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

  

کراچی (این این آئی)پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ’انڈیا ان پاکستان‘ کے نام سے موجود آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ یہ دن ہمیں جمہوری، پرامن اور خوشگوار خطے کیلئے کی گئی ہماری مشترکہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ،پیغام میں پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ۔

بھارتی ہائی کمیشن

مزید :

کراچی صفحہ اول -