سپریم کورٹ اصغرخان کیس سماعت آج کرے گی

سپریم کورٹ اصغرخان کیس سماعت آج کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ اصغرخان کیس سماعت آج (بدھ کو)کرے گی چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس اعجازالحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس سماعت کرے گا۔یار دہے کہ مئی 2018 میں سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ عدالت نے 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار اعلی سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔
سپریم کورٹ