وزیر اعلٰی کے انتخابات کے موقع پر صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے : مولانا معین الدین

وزیر اعلٰی کے انتخابات کے موقع پر صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے : مولانا ...

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)جے یو آئی خیبرپختونخوا کے نائب امیر مفتی کفایت اللہ اور ڈپٹی سیکرٹری مولانا معین الدین شاکر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر طاقت کا مظاہرہ کرکے صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے تمام کارکن مکمل طورپر تیاری کریں موجودہ نامزد وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے بھی زیادہ کرپٹ وزیراعلیٰ ہے کیونکہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ان کو کرپشن کی بنیاد پر کابینہ سے نکال دیاتھا عمران خان یہودی ایجنڈے پر اقتدار میں آگیا ہے لیکن یہودی ایجنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہوں دے گے اور جعلی مینڈیٹ کے ذریعے ان کو اکثریت دلایاگیا ہے پاکستان کے مسلح افواج محب وطن افواج ہے لیکن بعض فوجی افسران نے خود دھاندلی کرکے فوج کو بدنام کردیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں جعلی بیلٹ پیپرز بیلٹ بکسوں میں ڈال کر پی ٹی آئی کو جتوایا گیا ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام جدوجہد آزادی کے سلسلے میں پارٹی عہدیداروں اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی ، پیر ذوالفقار باچا، ڈاکٹر شوکت، الحاج پرویز خان خٹک ون، سابق ایم پی اے کے نمائندے پزیراحمد خان، مفتی امتیاز، مولانا نصیب، فضل اکبر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام انتخابی عمل کو روکنے کی طاقت رکھتی ہے مگر طاقت کے باجوود ہم ایسا نہیں کریں گے تاکہ معلوم ہوجائے کہ ہم پر امن تھے پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے مگر امن کو ہماری کمزوری اور بزدلی سے تعبیر کرنا غلط ہوگا طاقت کا مظاہرہ اس لئے ضروری ہے کہ دنیا کو بتایا جائے وزیراعلیٰ مینڈیٹ چوری کرکے آیا ہے ہم اس انتخاب کو مسترد کرتے ہیں اس کے نتائج کو بھی مسترد کرتے ہیں اور نتائج کے نتائج کو بھی مسترد کرتے ہیں چوری کے خلاف شور کرنے والوں نے اقتدار تک پہنچنے کیلئے چوری کا راستہ منتخب کیا اب پاکستان کو چور حکمران مل گئے صوبہ خیبرپختونخوا ایک بدقسمت صوبہ ہے جس کو کلین وزیراعلیٰ نہیں مل سکا انہوں نے عوام کو نئے انتخاب کیلئے تیار رہنے کی اپیل کی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -